[vc_row css=”.vc_custom_1538803694077{border-top-width: 2px !important;}”][vc_column][vc_empty_space height=”10px”][vc_row_inner css=”.vc_custom_1538803660850{border-top-width: 2px !important;}”][vc_column_inner width=”1/2″][vc_column_text]
About Asan Shaadi
AsanShaadi.pk is the project for promoting Nikaah Sunnah of prophet (SAW). It is the social project for community service. The purpose of the project is to provide a match-making service with the help of latest internet and social media facilities. it is based on a new concept of going about marriage and unconventional way. The goal is to help men and women to find reliable and suitable partners for marriage. we will try to provide our best to provide our authentic information about the partners. It is very easy to register, making profile and find matches on this website. Marriage is a great bounty from Allah, it is the best of the pleasures of this world. The affairs of this world and the hereafter are put in order through marriage.
[/vc_column_text][/vc_column_inner][vc_column_inner width=”1/2″][vc_single_image image=”143″ img_size=”900×400″ alignment=”center”][/vc_column_inner][/vc_row_inner][vc_column_text el_class=”prg” css=”.vc_custom_1538758940079{margin-top: -35px !important;}”]
We aim to provide reliable and suitable partners for marriage. This website also serves to oversees Pakistanis to find suitable matches for their girls and boys within country and fellow citizens living abroad. We facilitate our members by assigning a matchmaker or intermediary to understand their individual needs. At AsanShaadi.pk we cater to our respectable members irrespective of their background, religion, race, ethnicity, geographical region or age range.
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
“آسان شادی” پراجیکٹ۔
تعارف
AsanShaadi.pk نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نکاح کو فروغ دینے ، آسان بنانے کا ایک منصوبہ ہے ۔اس کا مقصد جدید سوشل میڈیا اور ویب ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے عوام الناس کو اس اہم معاملے میں رہنمائی اور معلومات فراہم کرنا ہے ۔ یہ معاشرتی خدمت کے لئے ایک سماجی منصوبہ ہے۔ اس کا ایک بڑا مقصد خاندانوں اور والدین کو پیشہ ور رشتہ کرانیوالوں سے محفوظ رکھنا بھی ہے جو کہ بعض اوقات جھوٹ اور دھوکہ دہی کے ذریعے شدید مالی نقصان کرتے ہیں اور پریشانی کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ اس منصوبے کا مقصد انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی جدید سہولیات کی مدد سے مناسب رشتے ڈھونڈنےکی خدمت فراہم کرنا ہے۔ شہری زندگی اور خاندانی نظام کی بدلتی روایات کے باعث رشتے ڈھونڈنا ایک اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے ۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے فقدان اور قریبی رشتہ داروں کے درمیان رابطے کی کمی کے باعث بہت سے خاندان اس حوالے سے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔
اس کا مقصد والدین ، خاندانوں اور سرپرست بزرگوں کو اپنے بچوں کی شادی کے لئےقابل اعتماد اور مناسب رشتے تلاش کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اسی طرح نوجوان خود بھی اپنے لئے مناسب رشتہ ڈھونڈ سکتے ہیں ۔ ہم رشتوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ رجسٹر کرنا ، پروفائل بنانا اور اس ویب سائٹ پر اپنے لئے مختلف مناسب رشتے تلاش کرنا بہت آسان ہے۔ ہمارا مقصد شادی کے لئے قابل بھروسہ اور مناسب رشتے فراہم کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے بھی خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے ملک کے اندر اور بیرون ملک موزوں رشتے تلاش کر سکیں۔ AsanShaadi.pk پر ہم اپنے معزز ممبران کے خاندانی پس منظر ، مذہب ، نسل ، نسل ، جغرافیائی خطے یا عمر کی حد سے قطع نظر ان کا احترام کرتے ہیں۔
یہ پراجیکٹ نیک نیتی کے جذبے کے تحت عوامی خدمت کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام ممبران اپنے پروفائل بناتے وقت درست اور حقیقی معلومات فراہم کریں گے ۔ تاہم تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی رشتہ سے متعلق معلومات کو خود بھی کاونٹر چیک ضرور کریں ۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ رابطے کی معلومات انتہائی محفوظ ہیں ۔ کوئی ممبر کسی دوسرے کی صرف وہی معلومات دیکھ سکے گا جو اس نے خود فراہم کی ہوں گی جبکہ رابطہ نمبرز ۔ ای میل اور دیگر معلومات صرف ایڈمن کے پاس محفوظ ہوں گی ۔ اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونا ، پروفائل بنانا ، معلومات فراہم کرنا ، رشتہ کو سرچ کرنا ، عمر ، برادری ، مسلک اور تعلیم وغیرہ کے لحاظ سے فلٹر کرنا انتہائی آسان ہے ۔
رشتہ ڈھونڈنے کے لئے مندرجہ ذیل مراحل ہوں گے
1۔ رجسٹر ہونا
اس کے لئے آپ کو فون نمبر اور ای میل ایڈریس فراہم کرنا ہوگا۔ اسی فون نمبر کے ذریعے آپ دوبارہ بھی اپنی آئی ڈی کو لاگ ان کر سکتے ہیں ۔ ای میل اس لئے ضروری ہے کہ اگر پاسورڈ گم جائےتو دوبارہ حاصل کیا جا سکے ۔
2۔ پروفائل بنانا
اس مرحلے میں آپ اپنے بارے معلومات فراہم کریں گے ۔ عمر ، تعلیم ، مسلک برادری ، بہن بھائی ، گھر وغیرہ کے بارے معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ اگر کوئی آپ کی پروفائل پر آئے تو اسے مکمل معلومات مل سکیں ۔ تصویر اگر چاہیں تو لگا دیں ورنہ آپشنل ہے ۔ اسی طرح ڈیمانڈز سیکشن میں آپ وہ ڈیمانڈز لکھیں گے جو آپ چاہتے ہیں ۔
آخری سیکشن رابطے کا ہو گا ۔ یہ عام ممبرز کو نظر نہیں آتا ۔ صرف ایڈمن اس تک رسائی رکھتا ہے ۔ جانچ پڑتا ل کے بعد ہی کسی کو کسی خاص رشتے کا نمبر فراہم کیا جاتا ہے ۔
3۔ سرچ کرنا
اس کے بعد سرچ کرنے کا مرحلہ آتا ہے ۔ آپ اس آپشن پر کلک کرکے اپنی ڈیمانڈز کے مطابق رشتے سرچ کر سکتے ہیں ۔ اگر سب رشتے دیکھنا چاہیں تو پھر ہر آپشن میں ANY لکھا رہنے دیں ، اگر خاص برادری ، مسلک وغیرہ کے رشتے دیکھنے ہیں تو پھر وہ سیلکیٹ کر لیں ۔ آپ کے سامنے درجنوں رشتے آ جائیں گے ۔ ان میں سے جو آپ کے لئے مناسب ہوں ان کے آئی ڈی نمبرز اور نام نوٹ کر لیں ۔
4۔ ایڈمن سے رابطہ:
اب آپ ایڈمن سے رابطہ کرکے اس سے جو رشتے آپ نے سیلیکٹ کئے ہیں ، ان آئی ڈی نمبرز کے حساب سے رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات لے سکتے ہیں ۔ اس طرح آپ مطلوبہ رشتے تک پہنچ جائیں گے ۔
تمام ممبران سے گزارش ہے کہ اپنی آراء اور تجاویز سے ہم کو آگاہ کرتے رہیں تاکہ اس ویب سائٹ اور رشتے ڈھونڈنے کے عمل کو مزید آسان محفوظ اور مفید بنایا جا سکے ۔ ویب سائٹ پر رجسٹریشن اور رشتے کے معلومات کے سارے پراسس کے ابتدائی طور پر کوئی اخراجات وصول نہیں کئے جا رہے ۔ اس سہولت کو برقرار رکھنے ، ویب سائٹ ، انٹرنیٹ اخراجات ، دفتر اور ایڈمن کی ہمہ وقت ڈیوٹی کے لئے انتہائی معمولی رقم مستقبل میں رکھی جائے گی تاہم اگر کوئی مستحق وہ بھی نہ دے سکے تو بھی اس کے لئے یہ پلیٹ فارم حاضر ہے ۔
محفوظ اور محفوظ:
یہ ویب سائٹ ممبروں کے لئے محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے اور سیکیورٹی بھی برقرار ہے۔
بہترین رشتے:
AsanShaadi.pk ہر ممبر کے لئے بہترین رشتوں کاپلیٹ فارم ہے۔
فوری جواب:
ہم ہر ممبر کو مناسب اور تیز ردعمل کا وعدہ کرتے ہیں۔
کسی بھی قسم کی مشکل یا رہنمائی کے لئے دئیے گئے فون نمبر، واٹس ایپ یا فیس بک پر میسج کر سکتے ہیں
مزید تفصیلات اور دیگر رشتے دیکھنے کے لیے رجسٹر ہوں ۔
www.asanshaadi.pk
آن لائن رجسٹریشن کریں یا فون پر رابطہ کیجیے ۔
+923164635252
اپڈیٹس کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/CJrz1LoAss2Fa6EKnbnzg6
واٹس ایپ میسج کریں
WhatsApp: https://wa.me/923164635252